ارنا رپورٹ کے مطابق ایشین گریکو رومن کشتی چیمپئن شپ مقابلوں کا 19 اور 20 اپریل کو منگولیا میں انعقاد کیا گیا۔
منعقدہ ان مقابلوں میں قازقستان کی ٹیم نے 2 طلائی، 6 چاندی اور ایک کانسی جیت کرکے اس ایونٹ کا ٹائٹل جیت لیا۔
قازقستان کے بعد ایرانی ٹیم نے 4 طلائی، ایک چاندی اور 2 کانسی کے تمغوں سے دوسری پوزیشن اپنی نام کرلی۔
ان مقابلوں میں ایران سے "محمد مختاری"، "رسول گرمسیری"، "ناصر علیزادہ" اور "مہدی بالی" نے بالترتیب 72، 82، 87 اور 97 کلوگرام کی کیٹیگیریز میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 طلائی تمغے جیت لیے۔
نیز دیگر ایرانی پہلوان "مہدی محسن نژاد" نے 60 کلوگرام کی کیٹگیری میں اپنی مکمل مہارت کا جوہری دیکھاتے ہئے ایک چاندی کا تمغہ جیت لیا۔
اس کے علاوہ "ایمان محمدی" اور "عارف حبیب الہی" نے بالترتیب 63 اور 77 کلوگرام کی کیٹیگیریز میں 2 کاننسی کے تمغے حاصل کیے۔
اسی طرح ایرانی گریکو رومن کشتی ٹیم 151 پوانٹس کیساتھ ان مقابلوں کی دوسری پوزیشن پر کھڑی رہی۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ